Site icon Daily Pakistan

وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی ڈی جی یونیورسل پوسٹل یونین مساہیکو میٹوکی سے ملاقات

وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی ڈی جی یونیورسل پوسٹل یونین مساہیکو میٹوکی سے ملاقات

وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی ڈی جی یونیورسل پوسٹل یونین مساہیکو میٹوکی سے ملاقات جس کے دوران ڈی جی پاکستان پوسٹ حسن اختر رانا اور سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت بھی شامل تھے ڈائریکٹر جنرل یو پی یو نے پوری تاریخ میں یو پی یو کی سرگرمیوں میں پاکستان کے متحرک کردار کو سراہا انھوں نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی حالیہ تباہ کاریوں پر تشویش کا اظہار کیا یو پی یو کا پاکستان بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈاک خانوں کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے پاکستان پوسٹ کی بڑے پیمانے پر مدد کرنے کا اعلان کیا وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے یو پی یو پروڈکٹ آئی ایف ایس کو اپنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا پاکستان کو علاقائی ترقیاتی پروگرام اور ملٹی پل انفراسٹرکچر پروگرام میں ترجیحی ملک کے طور پر شامل کیا جائے گا اس موقع پرمولانا اسعد محمود نے کہا کہ
پاکستان پوسٹ دنیاءبھر میں کم قیمت اور بہترین انداز میں خدمات سرانجام دے رہا یو پی یو کے مطابق پاکستان پوسٹ میں جدت لائے گے وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے وفد کے ہمراہ یونیورسل پوسٹل یونین کی خصوصی دعوت پر یو پی یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا مولانا اسعد محمود نے یو پی یو کی کونسل آف ایڈمنسٹریشن کے سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کی

Exit mobile version