Site icon Daily Pakistan

وفاقی کابینہ کا اجلاس ، تحریک انصا ف پر پابندی کا معاملہ موخر

وفاقی کابینہ کا اجلاس ، تحریک انصا ف پر پابندی کا معاملہ موخر

وفاقی کابینہ کا اجلاس ، تحریک انصا ف پر پابندی کا معاملہ موخر

شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی، سابق صدر عارف علوی، بانی چیرمین پی ٹی آئی اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ بھی زیر غور آیا، تاہم کابینہ نے پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل 6 کا معاملہ مخر کردیا۔ حکومت نے معاملے پر پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا جس کے بعد معاملہ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں بیرونی سرمایہ کاروں کو ویزا فری انٹری کی سمری اور ایس ای سی پی ایکٹ کے تحت خصوصی عدالتوں کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ایم او یو، متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیرمین کی تقرری کی منظوری دی جائے گی اور نجکاری کمیشن کے ارکان کی تعداد میں اضافہ کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔گزشتہ دنوں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا کیس چلایا جائے، تینوں افراد کے خلاف وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے گا، ان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کئے جائیں گے، پارلیمان سے قرارداد منظور کی جائے گی، آئین اور قانون کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

Exit mobile version