واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو امریکا دوبارہ حملہ کر دے گا۔ائیرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو وینزویلا میں تیل اور دیگر وسائل تک مکمل رسائی حاصل ہونی چاہئے، وینزویلا نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو امریکا دوسرا حملہ بھی کرے گا۔امریکی صدر نے وینزویلا میں اقتدار سنبھالنے والی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز اور خطے کے دیگر ملکوں کو بھی دھمکیاں دیں اور کہا کہ ڈیلسی روڈریگز نے درست کام نہیں کیا تو مادورو سے بھی زیادہ بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ٹرمپ نے کہا کہ ڈیلسی روڈریگیز کو امریکی مطالبات ماننا ہوں گے ورنہ ان کو نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں، وینزویلا ممکن ہے امریکی مداخلت کا آخری ملک نہ ہو، ہمیں گرین لینڈ کی ضرورت ہے، گرین لینڈ امریکی دفاع کیلئے ضروری ہے جو چینی اور روسی جہازوں سے گھرا ہوا ہے۔
انہوں نے کیوبا سے متعلق سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے دعوی کیا کہ کیوبا کی حکومت جلد خود ہی گرنے والی ہے، شاید فوجی مداخلت کی ضرورت نہ پڑے کیونکہ کیوبا کی آمدنی وینزویلا سے آتی تھی اور اب انہیں وہ بھی نہیں ملے گی۔صدر ٹرمپ نیکہا کہ کولمبیا ایک بیمار شخص چلا رہا ہے جو کوکین بنانے اور اسے امریکا فروخت کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے لیکن وہ زیادہ عرصے تک ایسا نہیں کر پائے گا۔
ایک موقع پر صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کولمبیا کے خلاف امریکی فوجی آپریشن کی بات کر رہے ہیں؟ جس پر صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ کولمبیا کی موجودہ حکومت کیخلاف امریکی فوجی کارروائی کے امکان کا سن کر انہیں اچھا لگا۔امریکی صدر نے صحافیوں سیگفتگو کے دوران میکسیکو کو بھی خبردار کیا کہ میکسیکو نے اپنا نظام درست نہ کیا توامریکا کو کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا۔
بھارت کی طرف سے روسی تیل کی درآمدات پر امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مودی کو معلوم تھا کہ میں خوش نہیں ہوں، وہ مجھے خوش کرنا چاہتے تھے، پی ایم مودی بہت اچھے آدمی ہیں، وہ اچھے آدمی ہیں، وہ جانتے تھے کہ میں خوش نہیں ہوں۔ مجھے خوش کرنا ضروری تھا۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ تجارت کرتے ہیں اور ہم ان پر بہت جلد محصولات بڑھا سکتے ہیں، انڈیا پر مزید ٹیرف بڑھانا بہت برا ہوگا۔
وینزویلا میں تیل تک مکمل رسائی ہونی چاہئے ورنہ دوسرا حملہ بھی کریں گے: ٹرمپ

امریکی بحری بیڑے کی آمد کے بعد ایران سے معاہدے کی امید ہے، ٹرمپ
