Site icon Daily Pakistan

ٹرمپ نے 13 سالہ نوجوان کو سیکرٹ سروس ایجنٹ مقرر کر دیا

ٹرمپ نے 13 سالہ نوجوان کو سیکرٹ سروس ایجنٹ مقرر کر دیا

ٹرمپ نے 13 سالہ نوجوان کو سیکرٹ سروس ایجنٹ مقرر کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 13 سالہ نوجوان کو سیکرٹ سروس ایجنٹ مقرر کر کے سب کو حیران کر دیا، اس اقدام پر صرف ریپبلکن ہی نہیں ڈیموکریٹس نے بھی ٹرمپ کو سراہا۔امریکی صدر نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلا خطاب کیا، اس دوران انہوں نے سرپرائز دیتے ہوئے ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ ڈی جے ڈینیئل کو اعزازی سیکرٹ سروس ایجنٹ بنا کر قوم کو حیران کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اپنے خطاب میں انکشاف کیا کہ ڈی جے ڈینیئل کا خواب تھا کہ وہ بڑا ہوکر پولیس آفیسر بنے، لیکن 2018 میں اس میں نایاب قسم کے کینسر کی تشخیص ہوئی اور ڈاکٹروں نے اسے صرف 5 ماہ کی مہلت دی تاہم اس نے ہمت نہ ہاری اور اس بیماری کا مقابلہ بہادری سے کیا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 6 برسوں سے ڈی جے ڈینیئل اور اس کے والد پولیس آفیسر بننے کا خواب پورا کرنے کی جستجو میں اس بیماری سے لڑ رہے ہیں۔خطاب کے دوران ٹرمپ نے اعلان کیا کہ آج ڈی جے ڈینیئل کا خواب پورا کرنے جا رہے ہیں، انہیں سب سے بڑے اعزاز سے نوازیں گے، میں اپنے نئے سیکرٹ سروس ڈائریکٹر شان کران کو ہدایت دیتا ہوں کہ وہ ڈی جے ڈینیئل کو امریکا کی خفیہ سروس کا باضابطہ ایجنٹ بنائیں۔ٹرمپ کے اعلان کے بعد چیمبر تالیوں سے گونج اٹھا، اس موقع پر ریپبلکنز کے ساتھ ساتھ درجن سے زیادہ ڈیموکریٹس بھی ڈی جے ڈینیئل کی خوشی میں شامل ہوئے۔

Exit mobile version