Site icon Daily Pakistan

ٹیرف پالیسی کے ذریعے پاکستان اور بھارت کی نیوکلیئر جنگ سمیت کئی جنگیں رکوائیں، امریکی صدر

ٹیرف پالیسی کے ذریعے پاکستان اور بھارت کی نیوکلیئر جنگ سمیت کئی جنگیں رکوائیں، امریکی صدر

ٹیرف پالیسی کے ذریعے پاکستان اور بھارت کی نیوکلیئر جنگ سمیت کئی جنگیں رکوائیں، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ٹیرف پالیسی کے ذریعے پاک بھارت نیوکلیئر جنگ سمیت کئی جنگیں رکوائیں، ٹیرف کے نفاذ کے باوجود مختلف ممالک امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں، پاکستانی وزیر اعظم نے مانا کہ میں نے 35 ملین لوگوں کی جانیں بچائی ہیں۔

اپنے دوسرے صدارتی دور کے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران ایسے میزائل بنارہا ہے جو جلد ہی امریکا تک پہنچیں گے، ہم ایران سے ڈیل کی کوشش کررہے ہیں، ایران میں 32 ہزار مظاہرین کو حکومت نے قتل کیا، میری ترجیح ہے کہ ایران کا مسئلہ سفارتکاری سے حل ہو، ہم نے ایران میں مظاہرین کی پھانسیاں رکوائیں۔ ہم امن بزور طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ گزشتہ برس ایران کی جوہری تنصیبات پر کیے گئے امریکی حملوں نے ملک کے مبینہ جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا تھا، ہم نے جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کیا۔ تہران نے یہ واضح یقین دہانی نہیں کرائی کہ وہ جوہری ہتھیار تیار نہیں کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے ٹیرف کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت تنقید کی۔ خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکی تاریخ میں سرحدی صورتحال سب سے زیادہ محفوظ ہے اور گزشتہ 9 ماہ میں کوئی بھی غیر قانونی تارکِ وطن امریکا میں داخل نہیں ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مہاجرین کو ملک سے نکالا جا رہا ہے اور حکومت نہیں چاہتی کہ غیر قانونی امیگرینٹس امریکا میں قیام کریں۔

Exit mobile version