بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 15 صفر 1448

ٹیکس آمدنی نہ بڑھی تو آئی ایم ایف کیساتھ یہ آخری پروگرام نہیں ہوگا: وزیر خزانہ

Monday, 8 July, 2024

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر ہم نے اپنی ٹیکس آمدنی میں اضافہ نہ کیا تو آئی ایم ایف کے ساتھ یہ ہمارا آخری پروگرام نہیں ہوگا۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کیلئے پر امید ہیں، ہمارے پاس اپنے پروگرام کیلئے پانچ سال کا وقت نہیں، ہمیں اگلے دو سے تین مہینوں میں کام دکھانا شروع کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا انحصار درآمدات پر ہے جس کی وجہ سے قرضوں کی ادائیگی کیلئے مزید قرض لینا پڑتا ہے، لوگ رشوت، کرپشن اور ہراسانی کے ڈر سے ایف بی آر سے ڈیل نہیں کرنا چاہتے۔وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے، جب تک یہ معیشت درآمد پر مبنی رہے گی ہمیں قرض دینے والوں کے پاس واپس جانا پڑے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *