Site icon Daily Pakistan

پالتو کتے سے غلطی سے گولی چل گئی،مالک موقع پر ہلاک

پالتو کتے سے غلطی سے گولی چل گئی،مالک موقع پر ہلاک

پالتو کتے سے غلطی سے گولی چل گئی،مالک موقع پر ہلاک

کینساس:امریکا میں اچانک فائر ہونے اور مالک کی ہلاکت کا ا یک افسوناک واقعہ پیش آیا ہے۔اس میں ایک کتے کا پاؤں رائفل پر پڑا اور فائر ہونے سے مالک موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔کینساس پولیس کے مطابق30سالہ جوزف آسٹن اسمتھ اپنے کتے کے ساتھ شکار پر جارہے تھے کہ کتا پہلے سے ہی ٹرک نما کار کی پچھلی نشست پر بیٹھا تھا اور اس کے پاس کارتوس بھری رائفل رکھی تھی جیسے ہی مالک نے دروازہ کھولا غلطی سے کتے کا پاؤں رائفل پر پڑ گیا اور اس سے گولی چل گئی رائفل کی نال کا رخ عین جوزف کی سیدھ میں تھا۔اس طرح گولی جوزف کے کمر کے اوپری حصے پر لگی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

Exit mobile version