Site icon Daily Pakistan

پانی کے حوالے سے پراپیگنڈے کو کل صدر زرداری نے دفن کردیا: شازیہ مری

پانی کے حوالے سے پراپیگنڈے کو کل صدر زرداری نے دفن کردیا: شازیہ مری

پانی کے حوالے سے پراپیگنڈے کو کل صدر زرداری نے دفن کردیا: شازیہ مری

پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پانی کے حوالے سے پراپیگنڈے کو کل صدر زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران خطاب سے دفن کردیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا کہ کہ صدر آصف علی زرداری کے لیے پاکستان ہمیشہ سب سے پہلے ہے، وہ ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے رہے ہیں، پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والا شخص ہمیں ملک کو محفوظ کرنے کی بات کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے خطاب میں صدر زرداری نے ملکی مسائل، فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے گفتگو کی اور پوری دنیا سے فلسطین کی جانب متوجہ ہونے کا مطالبہ کیا، صدر زرداری کا کوئی سیاسی دشمن نہیں، انہوں نے سیاسی انتقام نہیں لیا۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نہیں ہم اتحادی ہیں مگر صدر آج بھی کہتے ہیں ہم کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے پاکستان یا فیڈریشن کو نقصان پہنچے، صدر مملکت نے تقریر میں بڑاواضح بتادیا کہ نہروں کے منصوبے پر یکطرفہ پالیسی حکومت کی ہے، اس کے ساتھ کھڑے نہیں ہوسکتے۔پیپلز پارٹی کی رہنما نے مزید کہا کہ صدر نے پانی کے حوالے سے پراپیگنڈے کو کل تقریر میں دفن کردیا، کچھ لوگ خبر کور کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ پراپیگنڈا کرتے ہیں، پاکستان کو آج پھر دہشت گردی کا سامنا ہے، دہشت گردی کے خلاف ہماری سکیورٹی فورسز لڑ رہی ہیں، سکیورٹی فورسز کے جوان دہشتگردی کے مقابلے میں جانوں کا نظرانہ پیش کررہے ہیں۔

Exit mobile version