Site icon Daily Pakistan

پاکستانی حکمران اسد خاندان سے عبرت حاصل کریں ، لیاقت بلوچ

پاکستانی حکمران اسد خاندان سے عبرت حاصل کریں ، لیاقت بلوچ

پاکستانی حکمران اسد خاندان سے عبرت حاصل کریں ، لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حکمران اسد خاندان سے عبرت حاصل کریں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شام میں عالمی استعماری اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ اپنے انجام کو پہنچا۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ قومی سیاست خاندانوں کے شکنجے سے آزاد کرانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی اور خودمختاری کا خاتمہ ہے۔نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ مدارس رجسٹریشن پر ناروا اور غیر آئینی بندشیں ختم کی جائیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ طلبہ یونین کی بحالی طلبہ میں جمہوری مزاج اور ڈسپلن لائے گی۔

Exit mobile version