ترجمان وائٹ ہاوس نے تردید کی ہے کہ پاکستانی نژاد آصف مرچنٹ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حال ہی میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں ملوث ہیں۔عالمی خبر رساں کے مطابق وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرین جین پیئر نے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ آصف مرچنٹ پر فرد جرم ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے پر عائد کی گئی۔ترجمان وائٹ ہاوس کیرین جین پیئر نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے تفتیش کے دوران کوئی ثبوت نہیں ملے کہ وہ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سازش کر رہے تھے۔خیال رہے کہ امریکی اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے اور اس کی منصوبہ بندی کا تعلق پاکستانی نژاد آصف مرچنٹ سے جوڑنے کی کوشش کی تھی۔
پاکستانی نژاد آصف مرچنٹ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں ملوث نہیں ، وائٹ ہائوس

پاکستانی نژاد آصف مرچنٹ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں ملوث نہیں ، وائٹ ہائوس