بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.7°C
Friday, 18 September 2026 | پاکستان: 7 ر بیع الثانی 1448
وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ

پاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ

Friday, 18 September, 2026

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ  پاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور خودمختار بحالی سے وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔

لندن میں جے پی مورگن کی ایمرجنگ اینڈ فرنٹیئر مارکیٹس مواقع کانفرنس میں منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب  نے پاکستان کی معیشت کو درپیش بیرونی معاشی دباؤ، میکرو اکنامک استحکام اور مستقبل کی معاشی حکمتِ عملی پر تفصیلی گفتگو کی۔

وفاقی وزیرِ خزانہ نے میکرو اکنامک استحکام کے حصول میں پاکستان کی پیش رفت اور سرمایہ کاری، سرمایہ تشکیل، برآمدات اور نجی شعبے کی قیادت میں ترقی کی جانب حکومت کی ترجیحات پر روشنی ڈالی جب کہ کانفرنس میں پاکستان کے حوالے سے معروف عالمی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں اور بڑے منی مینیجرز کی جانب سے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *