Site icon Daily Pakistan

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے زمان پارک آپریشن ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے زمان پارک آپریشن ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے زمان پارک آپریشن ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

عمران خان کی جانب سے پنجاب پولیس کی طرف سے زمان پارک لاہور میں ہونے والے آپریشن کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا.سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت، انسپکٹر جنرل (آئی جی) اور سی سی پی اولاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں عمران خان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ آئندہ آپریشن نہ کرنے پر چیف سیکرٹری، آئی جی اور وزیراعلیٰ کو ہدایات جاری کی جائیں۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ زمان پارک میں ہونے والا آپریشن غیر قانونی ہے، اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔درخواست میں لاہور پولیس کی طرف سے شروع کیے گئے آپریشن کو فوری طور پر روکا جانے کی استدعا کی گئی ہے۔

Exit mobile version