Site icon Daily Pakistan

پاکستان سافٹ ٹینس کی چھ رکنی ٹیم کوریا پنہچ گئی

پاکستان سافٹ ٹینس کی چھ رکنی ٹیم کوریا پنہچ گئی

پاکستان سافٹ ٹینس کی چھ رکنی ٹیم کوریا کے شہر انچیون میں ہونے والے نانگ ہائی آپ بینک (Nong Hyup) انچیون کوریا -کپ انٹر نیشنل سافٹ ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کوریا پنہچ گئی۔ٹورنامنٹ کل سے شروع ہو رہا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں پاکستان سافٹ ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی عباد سرور،نمبر دو رینکنگ کے محمد علی، سعد احمد اور عقیل شبیر شامل ہیں کوچ کے فرائض توقیر حسین ہاشمی جبکہ مینجر کے سرور حسین انجام دیں گے۔ ٹورنامنٹ میں 11 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں پا صرفکستان، انڈیا، چین، تھائی لینڈ،کمبوڈیا، لاؤس، فلپائن، جاپان، چائنیز تائپے، منگولیا اور میزبان کوریا شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم کے مینیجر سرور حسین نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہم اچھا کھیلیں اور پاکستان کے لئے میڈل جیت کر لائیں ۔

Exit mobile version