Site icon Daily Pakistan

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ برقرار، ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ برقرار، ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ برقرار، ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ بننے کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گئی۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 790 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2679 پوائنٹس اضافے سے ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 79 ہزار 34 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں ایک پیسہ کی کمی ہوئی، ڈالر 280.11 روپے سے کم ہو کر 280.10 روپے کا ہوگیا۔

Exit mobile version