بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.2°C
Monday, 19 October 2026 | پاکستان: 9 جمادی الاول 1448
سرمایہ کاری

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت

Monday, 19 October, 2026

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کی قیادت میں ڈچ کاروباری وفد نے ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران سیکرٹری ایپکس کمیٹی ایس آئی ایف سی ڈاکٹر جہانزیب نے وفد کو ون ونڈو سہولت کاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی۔

ڈچ وفد کو کراچی انڈسٹریل پارک اور بن قاسم انڈسٹریل پارک سمیت خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے امکانات سے آگاہ کیا گیا۔ ملاقات میں جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنسز پلس کے تحت تجارت اور کاروباری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈچ سرمایہ کاری اور تجارتی روابط میں اضافہ سے برآمدات، صنعتی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *