Site icon Daily Pakistan

پاکستان نے افغان ایئرلائن کو مزار شریف سے بھی فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی

پاکستان نے افغان ایئرلائن کو مزار شریف سے بھی فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی

پاکستان نے افغان ایئرلائن کو مزار شریف سے بھی فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی

کراچی: پاکستان نے افغانستان کی فضائی کمپنی”کام ایئر” کو مزار شریف سے بھی فلائٹس آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے تعلقات میں مزید بہتری آگئی، پاکستان نے افغانستان کی “کام ایئر” کو مزار شریف سے بھی فلائٹس کی اجازت دے دی،کابل کے بعد کام ایئرلائن نے مزار شریف سے پاکستان کے لئے فلائٹس کا آغاز کردیا۔سی اے اے نے کام ائیر کو مزار شریف سے اسلام آباد کے لئے فلائٹس کی اجازت دی، کام ایئر مزار شریف اور اسلام آباد کے درمیان ہفتہ وار ایک فلائٹ چلائے گی۔

Exit mobile version