Site icon Daily Pakistan

پاکستان نے ایران کو سوچ سمجھ کر جواب دیا ،پاکستان اور ایران دونوں کو اب تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، شیری رحمان

پاکستان نے ایران کو سوچ سمجھ کر جواب دیا ہے، شیری رحمان شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران کو بہت سوچ سمجھ کر جواب دیا ہے۔آپریشن مرغبر سرمچار کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ پاکستان ایران سرحد پر کئی سالوں سے ایسے معاملات ہو رہے ہیں۔شیری رحمان نے کہا کہ بہتر ہو گا کہ دونوں ملک اس نوعیت کے تنازع کو مزید بڑھنے نہ دیں، پاکستان کے ایران کے ساتھ پرانے تعلقات ہیں، تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں کو اب تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ایران کا پاکستانی خودمختاری پر حملہ غیر متوقع تھا۔پیپلز پارٹی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران کو کوئی تشویش تھی تو پاکستان کو بتاتا۔

Exit mobile version