Site icon Daily Pakistan

پاکستان نے برکس کی رکنیت کیلئے درخواست دی ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے برکس کی رکنیت کیلئے درخواست دی ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے برکس کی رکنیت کیلئے درخواست دی ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان نے برکس کی رکنیت کے لیے درخواست دی ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو برکس اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا، پاکستان برکس کا رکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سموعہ میں دولت مشترکہ اجلاس میں شریک ہیں، اسحاق ڈار نے ملکی ترقی کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر زور دیا۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ وزیرِ خارجہ نے پاکستانی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو لیڈرشپ رولز کا پلیٹ فارم مہیا کرنے کا تہیہ کیا ہے، اسحاق ڈار نے خطاب کے دوران وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ترجمان نے کہا کہ وزیرِ خارجہ نے دولتِ مشترکا یوتھ پروگرام اور کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس کے آغاز پر بھی بات کی، وزیرِ خارجہ نے ماحولیاتی بہتری کے لیے ڈیجٹل انوویشن پر نوجوانوں کی کاوشوں کو سراہا۔ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ نائب وزیراعظم نیدولت مشترکہ کے وزرائے خارجہ اجلاس میں بھی شرکت کی، انہوں نے دولت مشترکہ ممالک کے درمیان بہتر معاشرے کی تشکیل کے لیے باہمی تعاون پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ ایس سی او اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور روسی وزیراعظم کی تفصیلی بات ہوئی، کسی کے دورہ پاکستان کی خبر کی تصدیق نہیں کرسکتی۔ترجمان نے کہا کہ پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان ایس سی او سمیت کوئی باضابطہ ملاقات نہیں ہوئی، رسمی اور تہنیتی جملوں کا تبادلہ روایت ہے۔

Exit mobile version