Site icon Daily Pakistan

پاکستان نے فلسطین اور لبنان کیلئے 200 ٹن امدادی اشیا بھیجے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان نے فلسطین اور لبنان کیلئے 200 ٹن امدادی اشیا بھیجے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان نے فلسطین اور لبنان کیلئے 200 ٹن امدادی اشیا بھیجے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد:پاکستان نے فلسطین اور لبنان کے لیے 200 ٹن امدادی اشیا بھیجے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے چارٹر پروازوں کی پیشکش طلب کر لیں، ہر طیارے میں 100 ٹن کے لگ بھگ امدادی سامان کی فراہمی کی جائے گی۔ ایئر کارگو کمپنیاں لازمی طور پر انکم اور سیلز ٹیکس کے محکموں میں رجسٹرڈ ہوں، بولی میں شریک ہونے کے درخواست فارم این ڈی ایم اے اور پیپرا کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کیے جا سکتے ہیں اور درخواستیں بولی دہندگان کی موجودگی میں کھولی جائیں گی۔

Exit mobile version