Site icon Daily Pakistan

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بوسیدہ نظام ہے، نگراں وزیر آئی ٹی

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بوسیدہ نظام ہے، نگراں وزیر آئی ٹی

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بوسیدہ نظام ہے، نگراں وزیر آئی ٹی

نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بوسیدہ نظام ہے۔ڈاکٹر عمر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ادارے سست روی کا شکار ہیں، پالیسیوں میں تسلسل نہیں، نظام میں بنیادی اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے۔SIFC کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) میں امید کی کرن ہے۔نگراں وزیر آئی ٹی نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی کی پالیسیوں کا تسلسل اور ایک ایجنڈا ہے۔ڈاکٹر عمر سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں حکومت نے پالیسی اصلاحات کی ذمہ داری پوری کر دی ہے۔

Exit mobile version