Site icon Daily Pakistan

پاکستان کو لازمی بھارت سے میچ جیتنا چاہیے، علی امین گنڈاپور

پاکستان کو لازمی بھارت سے میچ جیتنا چاہیے، علی امین گنڈاپور

پاکستان کو لازمی بھارت سے میچ جیتنا چاہیے، علی امین گنڈاپور

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان کو لازمی بھارت سے میچ جیتنا چاہیے۔پشاور سے جاری بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کرکٹ پر بہت زیادہ انویسٹمنٹ ہو رہی ہے، پوری قوم ایک ہی گیم کو دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو لازمی انڈیا سے میچ جیتنا چاہیے، پاکستان کے ہارنے پر قوم مایوس ہوجاتی ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو محنت کرنی چاہیے، کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان سے بہت امیدیں تھیں لیکن بدقسمتی سے وہ ان فٹ ہوگئے، اللہ خیر کرے پاکستان کی جیت کیلییدعاگو ہیں۔

Exit mobile version