Site icon Daily Pakistan

پاکستان کو پہلی سہ ماہی کے دوران جنیوا ڈونرز سے فنڈنگ نہ ملنے کا خدشہ

پاکستان کو پہلی سہ ماہی کے دوران جنیوا ڈونرز سے فنڈنگ نہ ملنے کا خدشہ

پاکستان کو پہلی سہ ماہی کے دوران جنیوا ڈونرز سے فنڈنگ نہ ملنے کا خدشہ

28 کروڑ ڈالر ہدف کی نسبت پہلی سہ ماہی کے دوران جنیوا ڈونرز سے پاکستان کو فنڈنگ نہ ملنے کا خدشہ ہے۔رواں مالی سال جولائی سے لیکر اب تک سیلاب سے ریکوری و تعمیراتی کاموں کیلئے کوئی فنڈنگ نہیں ملی، رواں مالی سال کیلئے جنیوا ڈونرز کانفرنس کے تحت 1.26 ارب ڈالر فنانسنگ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق نامکمل پی سی ون منصوبوں کیلئے پلاننگ نہ ہونا بھی فنڈنگ میں رکاوٹ ہے، جولائی تا ستمبر سیلاب سے ریکوری کیلئے عالمی بینک سے 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ملنے کا تخمینہ ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 6 کروڑ ڈالر اور پیرس کلب ممالک سے 1 کروڑ 41 لاکھ ڈالر ملنے کا تخمینہ ہے، پہلی سہ ماہی کے دوران اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے آئل فنانسنگ کی مد میں بھی 10 کروڑ ڈالر ملنے ہیں۔تاحال فنڈنگ نہ ہونے کے باعث پہلی سہ ماہی جولائی سے ستمبر تک مقررہ ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ہے، رواں مالی سال کے دوران سیلاب سے ریکوری و بحالی کیلئے عالمی بینک سے 28 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا تخمینہ ہے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے 24 کروڑ 91 لاکھ اور اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا تخمینہ ہے۔اسی طرح پیرس کلب ممالک سے 7 کروڑ 37 لاکھ ڈالر، یو ایس ایڈ سے 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ملیں گے، رواں مالی سال اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے آئل فنانسنگ کیلئے بھی 50 کروڑ ڈالر مزید ملیں گے۔

Exit mobile version