Site icon Daily Pakistan

پاکستان کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت نے کشیدگی میں کمی کے اقدامات کی پیشکش کردی

پاکستان کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت نے کشیدگی میں کمی کے اقدامات کی پیشکش کردی

پاکستان کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت نے کشیدگی میں کمی کے اقدامات کی پیشکش کردی

پاکستان کی جانب سے آج صبح منہ توڑ جواب ملنے کے بعد بھارت نے کشیدگی میں کمی کے اقدامات کی پیشکش کردی ہے۔بھارتی فوج کی ترجمان کرنل صوفیہ قریشی نے کہا کہ بھارت تناؤ میں کمی لانے پر تیار ہے، شرط یہ ہے کہ پاکستان بھی ایسا کرے۔
بھارتی محکمۂ خارجہ اور محکمۂ دفاع کی مشترکہ بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ آج صبح پاک فوج کے آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ کے بعد پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان بھی رابطہ ہوا تھا۔
بھارتی فوج کی ترجمان نے اپنے چار فضائی اڈوں پر پاکستانی حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اُدھم پور، بھوج، بھٹنڈا اور پٹھان کوٹ میں بھارتی ایئرفورس بیسز کو نشانہ بنایا ہے، بھارتی فوجی اڈوں پر ساز و سامان اور عملے کو نقصان پہنچا ہے۔یاد رہے کہ بھارتی حکام کی جانب سے اعتراف کیا گیا کہ پاکستان نے بھارت کے 26 مقامات پر دراندازی کی کوشش کی۔

Exit mobile version