پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔انگلش ٹیم یکم اکتوبر کو دورہ پاکستان کے لیے روانہ ہوگی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے شیڈول ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام کے باعث نیشنل اسٹیڈیم کراچی ٹیسٹ میچ کا مقام نہیں تھا، پی سی بی نے ٹیسٹ ملتان اور راولپنڈی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی پہلے 2 ٹیسٹ ملتان میں کرانے کے لیے کام کر رہا ہے جبکہ پہلا اور تیسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں کرانے کا آپشن بھی رکھا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس دورہ پاکستان سے قبل ہی مسٹرنگ انجری کا سکین کرائیں گے۔واضح رہے کہ بین اسٹوکس گزشتہ ماہ انجری کا شکار ہوگئے تھے اور سری لنکا کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔