Site icon Daily Pakistan

پاک بحریہ کے جہاز طغرل کا علاقائی بحری سیکیورٹی گشت کے دوران سلالہ بندرگاہ کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز طغرل کا علاقائی بحری سیکیورٹی گشت کے دوران سلالہ بندرگاہ کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز طغرل کا علاقائی بحری سیکیورٹی گشت کے دوران سلالہ بندرگاہ کا دورہ

اسلام آباد :پاک بحریہ کے جہاز طغرل نے خلیج عدن میں علاقائی بحری سیکیورٹی گشت کے تحت معمول کی آپریشنل تعیناتی کی تکمیل پر وطن واپسی سے قبل ایندھن اور دیگر ضروری سامان کے حصول کے لئے عمان کی بندرگاہ سلالہ کا دورہ کیا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے نیول ڈپلومیسی کے تحت عمان کے سینئر نیول حکام سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور عمان کی بحری افواج کے آپس میں گہرے تعلقات ہیں کیونکہ دونوں ممالک ایک ہی سمندری علاقے میں شریک ہیں۔ دونوں بحری افواج دوطرفہ سمندری علاقے میں بحری قوانین کے نفاذ، سرچ اینڈ ریسکیوآپریشنز اور طبی ایمرجنسی انخلاء کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتی ہیں۔

Exit mobile version