بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی میں 186ووٹ حاصل کر کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب

Thursday, 12 January, 2023

وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی میں 186ووٹ حاصل کر کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے مگر دوسری جانب ن لیگ نے اعتماد کے ووٹ کی کارروائی مسترد کرتے ہوئے عدالت جانیکا اعلان کر دیا وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اسمبلی سے باہر آکر کہا کہ پنجاب اسمبلی اجلاس کی کی کارروائی آئین کے خلاف ہے جسے ہم تسلیم نہیں کرتے، آج کے اجلاس کی کارروائی میں جھوٹ بولا گیا، رات 12 بجے کے بعد دوسرا ایجنڈا جاری کیا گیا ، انہوں نے الیکش کے تقاضے پورے نہیں کیے اعتماد کے ووٹ کے لیے اسمبلی کی کارروائی رات گئے شروع ہوئی ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اڑادیں اور اجلاس کا بائیکاٹ کی ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے ڈاکو ڈاکو کے نعرے لگائے گئے

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *