Site icon Daily Pakistan

پشاور میں توہین رسالت کے مجرم کو دوبار سزائے موت کا حکم

phansi

پشاور میں توہین رسالت کے مجرم کو دوبار سزائے موت کا حکم

پشاور:انسداد دہشتگردی کی عدالت نے توہین رسالت کے کیس میں مجرم کو دوبار سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق اے ٹی سی پشاور نے جرم ثابت ہونے پرمجرم ثناء اللہ کو دو بار موت کی سزا سنائی۔مجرم نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کی تھی جس پر انسداد دہشتگردی کی عدالت نے24نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے مجرم ثناء اللہ کو3برس قید کی سزا بھی سنائی اپنے فیصلے پر انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سینٹرل جیل کو مجرم کی سزائے موت کی توثیق کے لئے ریفرنس ہائیکورٹ بھیجنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Exit mobile version