پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے پنجاب بھر سے ڈینگی کے مریضوں کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 35 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے بتایا ہے کہ راولپنڈی سے 33، اٹک اور میانوالی سے ڈینگی کا 1،1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔