لاہور:پنجاب حکومت کے نئے طیارے کی خریداری محض ایک انتظامی اخراج نہیں بلکہ ایک طویل المدتی، پیشہ ورانہ اور ریاستی ضرورت پر مبنی فیصلہ ہے۔ موجودہ طیارہ اپنی تکنیکی عمر پوری کر چکا ہے اور حفاظتی تقاضوں کے پیش نظر اس کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔ نیا طیارہ آنے والی دہائیوں تک صوبے کی انتظامی، ہنگامی اور عوامی خدمات میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔ عالمی مثالیں بھی یہی بتاتی ہیں کہ مضبوط ریاستیں اپنے انتظامی ڈھانچے کو جدید اور محفوظ وسائل سے آراستہ رکھتی ہیں۔ یہ اقدام وقتی بچت کے بجائے مستقل استحکام، ادارہ جاتی تسلسل اور مؤثر حکمرانی کو ترجیح دینے کا مظہر ہے
مزید تفصیلات اور حقائق جاننے کیلئے درج ذیل نکات کا بغور جائزہ لیجیے اور یہ وہ بنیادی دلائل ہیں جو اس فیصلے کی ناگزیریت اور افادیت کو واضح کرتے ہیں
تمام صوبائی حکومتیں طویل عرصے سے اپنے انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے فضائی بیڑے برقرار رکھے ہوئے ہیں جن کی خریداری اور دیکھ بھال ریاست کی بنیادی ضرورت ہےـ، پنجاب حکومت کا موجودہ طیارہ تکنیکی اعتبار سے اپنی مدت پوری کر چکا ہے اور غیر محفوظ ہونے کی وجہ سے اس کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہےـ
نئے طیارے کی خریداری دراصل مستقبل کی ایک محفوظ سرمایہ کاری ہے جو کئی دہائیوں تک ریاست کے کام آتا ہے جبکہ پرانا طیارہ صرف مالی بوجھ اور مسلسل مرمت کا تقاضا کرتا ہےـ، ہوا بازی کے ماہرانہ نقطہ نظر سے یہ طیارہ ایک سمارٹ اثاثہ ہے جس کی مارکیٹ میں قدر برقرار رہتی ہے اور جس کے آپریشنل اخراجات بھی نہایت کم ہیں ـ
یہ طیارہ کسی کی ذاتی ملکیت نہیں بلکہ پنجاب حکومت کا ایک ادارہ جاتی اثاثہ ہے جو اگلے 30 سے 40 سال تک آنے والے تمام وزرائے اعلیٰ کے زیرِ استعمال رہے گاـ، یہ اثاثے اپنی مالیاتی قدر اور پرانے طیارے کی فروخت سے اپنی قیمت خود پوری کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ایئر پنجاب ماڈل کے تحت اسے کارپوریٹ استعمال میں لا کر خود کفیل بنایا جا سکتا ہےـ
عالمی مثالیں اس فیصلے کی توثیق کرتی ہیں جیسے امریکہ میں کیلیفورنیا اور الاباما کی ریاستیں عوامی خدمت اور انتظامی نقل و حرکت کے لیے اپنے مستقل فضائی بیڑے رکھتی ہیں ـ، کینیڈا نے بھی حال ہی میں اپنے سرکاری بیڑے کو جدید ترین گلوبل 6500 طیاروں سے تبدیل کیا ہے تاکہ طویل مدتی بنیادوں پر ریاست کی آپریشنل صلاحیتوں کو محفوظ بنایا جا سکے ـ
آسٹریلیا نے بھی اسی دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرانے جہازوں کی جگہ نئے ڈسالٹ فالکن طیارے شامل کیے ہیں تاکہ ہنگامی حالات میں عوام کی خدمت اور رسائی کو یقینی بنایا جا سکے ـ، دس کروڑ سے زائد آبادی والے صوبے میں قدرتی آفات اور سیلاب جیسے بحرانوں کے دوران دور دراز علاقوں تک فوری رسائی کو یقینی بنانا موثر حکمرانی کا بنیادی تقاضا ہے ـ
آج کی گئی یہ خریداری مستقبل کی مہنگائی اور عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں سے سرکاری خزانے کو محفوظ رکھنے کا ایک منطقی ذریعہ ہےـ، غیر محفوظ اور بوسیدہ مشینری کی جگہ جدید ٹیکنالوجی کا انتخاب دراصل سیاسی نعرے بازی کے بجائے ریاست کے استحکام اور تسلسل کو ترجیح دینا ہےـ
یہ فیصلہ محض اخراجات کا نام نہیں بلکہ ایک پیشہ ورانہ انتظامی حکمت عملی ہے جس میں عارضی بچت کے بجائے طویل مدتی افادیت کو مقدم رکھا گیا ہےـ
پنجاب حکومت کا نیا طیارہ ریاستی استحکام کی ضمانت، پنجاب کے مستقبل کیلئے ناگزیر اور بروقت فیصلہ

پنجاب حکومت کا نیا طیارہ ریاستی استحکام کی ضمانت، پنجاب کے مستقبل کیلئے ناگزیر اور بروقت فیصلہ
