بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29°C
Monday, 15 June 2026 | پاکستان: 30 ذوالحجۃ 1447

پنجاب میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کا فیصلہ

Sunday, 7 April, 2024

سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت سموگ کے خاتمے سے متعلق اجلاس ہوا۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں 6 جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی ہوگی، انسداد سموگ کے حوالے سے عوامی آگاہی کے لیے مہم چلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سولر پروگرام کے تحت سرکاری عمارتوں کو سولرائز کیا جائے، تمام گاڑیوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ اور سالانہ معائنہ ضروری ہوگا۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا ہے کہ سولر پینلز کی مقامی سطح پر پیداوار میں رعایت اور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں