Site icon Daily Pakistan

پوجا ہیگڑے کا ٹارگٹڈ ٹرولنگ کا شکار ہونے کا انکشاف

پوجا ہیگڑے کا ٹارگٹڈ ٹرولنگ کا شکار ہونے کا انکشاف

پوجا ہیگڑے کا ٹارگٹڈ ٹرولنگ کا شکار ہونے کا انکشاف

بھارتی اداکارہ پوجا ہیگڑے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹارگٹڈ ٹرولنگ کا شکار ہوچکی ہیں اور ان کی شہرت کونقصان پہنچانے کیلئے پیسے خرچ کیے جارہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 34 سالہ پوجا ہیگڑے نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ مجھے کئی بار ٹرول کیا گیا اور میرے والدین کو بھی ٹارگٹ پی آر حکمت عملی سے نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں حیرت زدہ ہوئی جب پتا چلا کہ مجھے ٹرول کرنے کے لیے لوگوں کو پیسے مل رہے ہیں، اس پی آر حکمت عملی کا مقصد اداکاروں کو نشانہ بنانا اور انہیں نیچا دکھانا ہے۔
بھارتی اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ کئی بار مجھے اس ٹرولنگ سے صدمہ پہنچا، دراصل میں پی آر حکمت عملی میں بہت بری ہوں، میرے خلاف مختلف پیجز سے مسلسل منفی باتیں کی گئیں۔
ان کا کہنا تھاکہ میں نے اپنی ٹیم کو میمز پر مبنی پیجز سے رابطے کرکے حقیقت سے آگاہی کی ہدایت کی تو مجھے پتا چلا کہ لوگوں کو بدنیتی پر مبنی مواد پھیلانے کیلئے پیسے دیے جارہے ہیں۔
پوجا ہیگڑے نے کہا کہ میں نے اپنی ٹیم سے کہا کہ ان سے پوچھیں مسئلہ کیا ہے؟ تو انہوں نے بتایا کہ ہمیں اتنی رقم دی گئی ہے آپ اسے روکنا چاہتی ہیں تو آپ کو یہ رقم ادا کرنا ہوگی۔

Exit mobile version