بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.1°C
Monday, 20 July 2026 | پاکستان: 6 صفر 1448

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے کی کمی کا امکان

Friday, 15 December, 2023

اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج کیا جائے گا، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دیں گے۔ذرائع کے مطابق دسمبر کے آئندہ 15 دنوں کیلئے پیٹرول کی قیمت 10 روپے اور ڈیزل 12 روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *