کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی الیکشن میں جانے کے لیے تیار ہے، نوے نہیں تو سو دن ورنہ 120 دن میں انتخابات کرادیے جائیں۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ الیکشن جلد از جلد یا 90 روز میں کرادیے جائیں تا کہ ہم دوبارہ عوام کی خدمت کریں، میڈیا میں جو باتیں چل رہی ہیں اور پیپلز پارٹی کی کردار کشی کا جو ہورہی ہے اس پروپیگنڈے کا جواب ہم نے اپنی کارکردگی سے دیا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے تیس سال سے زائد سیاست کی ہے، سب سے زیادہ جیل کاٹی ہے جن سیاست دانوں کو اس تکلیف سے گزرنا پڑ رہا ہے انہیں ہم حوصلہ دلوانا چاہتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے۔بلاول نے کہا کہ آپ کبھی سیاست دان نہیں رہے، آپ کی ٹریننگ چل رہی ہے، آپ ایک کٹھ پتلی کے طور پر سامنے آئے، کور کمانڈر ہاؤس جی ایچ کیو پر حملہ کیا ہم نے انہیں سبق سکھانا چاہتے ہیں تاکہ کوئی بھی ایسی حملے نہ کرے، ملک پر کٹھ پتلی مسلط کرنا بند کی جائے، ہمارے اوپر ایسے تجربات کرنا بند کریں اور عوام کو اپنے فیصلے کرنے دیں، اگر پاکستان کے عوام پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ کرتے ہیں وہ سب قبول کریں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ پابندی کو ختم کرے، الیکشن کمیشن دوغلا نظام ختم کرے، سندھ میں اگر فنڈ کو روکیں گے تو باقی صوبوں کے فنڈ بھی روکے جائے۔
پیپلز پارٹی الیکشن میں جانے کے لیے تیار ہے، بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی الیکشن میں جانے کے لیے تیار ہے، بلاول بھٹو زرداری
