Site icon Daily Pakistan

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا طویل اننگز کھیلنے کا ارادہ ہے، ایاز صادق

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا طویل اننگز کھیلنے کا ارادہ ہے، ایاز صادق

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا طویل اننگز کھیلنے کا ارادہ ہے، ایاز صادق

سکھر:مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا طویل اننگز کھیلنے کا ارادہ ہے۔سکھر میں مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے سیاسی جماعتوں کو ایک ٹیبل پر بٹھانے کی کوشش کی، وزیر اعظم نے بار بار کہا کہ ہم ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں۔
ایاز صادق نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا، بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں، پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادیوں کے ووٹ سے ہی سپیکر بنا ہوں۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جمہوریت ڈائیلاگ سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈ لاک سے نہیں، بانی پی ٹی آئی شروع سے مذاکرات کے خلاف رہے ہیں، ایک میز پر بیٹھ کر بات چیت کی جاسکتی ہے۔

 

Exit mobile version