وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم 2013 میں اس سے بدترین دہشتگردی کو شکست دے چکے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کی نرمی نے دہشتگردی کو دوبارہ پنپنے کا موقع دیا۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بہادر جوانوں کے ہوتے ہوئے ملک کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ہمارے دشمن سی پیک، بلوچستان کی معدنیاتی ترقی کو روکنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ بزدلانہ دہشت گردی کے واقعے کی دوست ممالک نے شدید مذمت کی، سلامتی کونسل ممالک سے کہا ہے کہ اصل مجرم کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کریں، سلامتی کونسل کی کارروائی سفارتی سطح پر پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشتگردی کے ایسے واقعات کے آگے تو امریکا روس جیسے ممالک بھی بیبس ہوتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے پرانے دوست ہیں، انہیں کہیں نہیں جانے دیں گے، پاکستان کو سیاسی گرینڈ الائنس کی نہیں، گرینڈ معاشی اور اقتصادی الائنس کی ضرورت ہے، ملکی مفادات کے سامنے کسی قسم کی کوئی سیاست نہیں ہوتی۔
پی ٹی آئی حکومت کی نرمی نے دہشتگردی کو دوبارہ پنپنے کا موقع دیا، احسن اقبال

پی ٹی آئی حکومت کی نرمی نے دہشتگردی کو دوبارہ پنپنے کا موقع دیا، احسن اقبال