پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے زمان پارک آپریشن کا پرچہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کے خلاف درج کرانے کی درخواست دے دی۔رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی نے چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ سمیت دیگر کے خلاف اندراجِ مقدمہ کیلئے درخواست دے دی۔پی ٹی آئی نے پولیس کے قابلِ تشویش کردار کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کی تشکیل کا بھی مطالبہ کر دیا جبکہ حماد اظہر نے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھی مراسلہ بھجوا دیا ۔تھانا ریس کورس میں مقدمے کی درخواست عمران خان کی رہائشگاہ کے کیئر ٹیکر اویس احمد کی جانب سے دی گئی۔درخواست میں ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر ،ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف ،سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز اور صدر کے ایس پیز ملک لیاقت، عبداللہ لک اور عظیم کھرل کو بھی نامزد کیا گیا۔ان کے علاوہ ایس پی اینٹی رائیڈز حسن جاوید بھٹی، ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ اخلاق اللہ ، ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی ،ایس پی اسپیشل برانچ اقرار شاہ، ڈی ایس پیز سی آئی اے طارق کیانی اور محمود علی بٹ ، ایس ایچ اوز تھانا نواں کوٹ، تھانا سندر، تھانا سبزہ زار، تھانا گارڈن ٹاؤن، تھانا فیصل ٹاؤن اور تھانا نصیر آباد بھی مقدمے میں نامزد کیے گئے ہیں۔درخواست میں حملے کے دوران پولیس کے زمان پارک کے گارڈز سے لیے گئے لائسنس شدہ اسلحے اور پی ٹی آئی کارکنوں اور گھر کے عملے کے اٹھائے گئے قیمتی سامان کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں