Site icon Daily Pakistan

پی ٹی آئی کارکنان اور لاہور کینٹ سیکیورٹ آمنے سامنے

پی ٹی آئی کارکنان اور لاہور کینٹ سیکیورٹ آمنے سامنے

پی ٹی آئی کارکنان اور لاہور کینٹ سیکیورٹ آمنے سامنے

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا لاہور کینٹ کی جانب مارچ ، کینٹ سیکیورٹی ڈھال بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے لاہور کینٹ کی جانب مارچ کیا اور نارے بازی کی ، جبکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کینٹ سیکیورٹی کے چاق و چوبند دستہ کینٹ کی سیکیورٹی پر مامور ہے ،ویڈیو میں سیکیورٹی کو اسلحے سمیت ٹینک کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ۔


دوسری جانب کراچی پولیس چیف کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کراچی کے ریڈ زون میں داخل ہوکر اہم سرکاری دفاتر کے باہر دھرنا دینے کی منصوبہ پر عمل پیراہ تھے جس پر دفعہ 144 کے تحت ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔
میڈیا کے مطابق شاہراہ فیصل پر ریجنٹ پلازہ کے قریب پولیس کی بھاری نفری نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو روک لیا اور انہیں ریڈ زون میں داخل ہونے سے منع کیا۔ پولیس اہلکاروں سے ہاتھاپائی اور رکاوٹیں توڑ نے کی کوشش پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور شیلنگ کی، متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ بڑی تعداد میں کارکن منتشر ہوگئے۔
شاہراہ فیصل پر پولیس کی لاٹھی چارج اور بھگدڑ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر معمولی زخمی ہوئے۔

Exit mobile version