Site icon Daily Pakistan

پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا مقصد تھا وہ پہنچ گئی: خواجہ آصف

پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا مقصد تھا وہ پہنچ گئی: خواجہ آصف

پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا مقصد تھا وہ پہنچ گئی: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا مقصد تھا وہ پہنچ گئی ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہو گئے ہیں تو پھر ہمارے ساتھ مذاکرات کی کیا ضرورت ہے؟ پی ٹی آئی کا بیان آ گیا ہے ان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ہوگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ آیا تو ملکی مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ داخلی معاملات میں کوئی بیرونی پریشر نہیں لیں گے، ہم اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے، پی ٹی آئی سے مذاکرات شروع ہوئے تو بانی کیخلاف مقدمہ چل رہا تھا۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھاکہ عمران خان نے خود کہا کیس کا فیصلہ مذاکرات پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

Exit mobile version