Site icon Daily Pakistan

پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا،بیرسٹر عقیل ملک

پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا،بیرسٹر عقیل ملک

پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا،بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ سینئر رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کے حوالے سے اطلاع دی گئی تھی لیکن ان میں سے اسپتال کوئی نہیں پہنچا۔
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کے حوالےسے بتایا گیا تھا لیکن ان میں سے کسی نے اسپتال جانے کی زحمت نہیں کی۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل چیک اپ ہوتا ہے، اُن کی صحت کوایشو بنا کر تحریک انصاف والے سیاسی چورن بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں یہ کامیاب نہیں ہوں گے۔
بیرسٹر عقیل نے بتایا کہ بانی کی صحت کے حوالے سے کوئی تشویش کی بات نہیں ہے، وہ بالکل خیریت سے ہیں۔ اڈیالہ میں چیک اپ کے لیے آلات نہیں تھے اس لیے پمز لے گئے، بانی کی جان کو خطرے کی کوئی صورتحال نہیں تھی۔اُن کے مطابق بانی نے خود کہا کہ وہ علاج کے لیے تیار ہیں، رضا مندی سے ہی یہ علاج کیا گیا، صحت کے حوالےسے کوئی ایسی غیر معمولی صورتحال نہیں تھی کہ اہلخانہ کا آگاہ کیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بانی کو دانت، کاندھے اور دیگر تکالیف بھی ہوچکی ہیں۔
پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کا رویہ انتہائی قابل مذمت ہے، پی ٹی آئی والے اپنی سیاسی کوششوں میں کامیاب نہیں ہوں گے، انہیں اپنے رویے پر بھی نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی سے ملاقات کے بعد یہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا کرتے آئے ہیں۔ وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے کہا کہ انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے یہ کبھی نہیں کہا کہ تیراہ میں ملٹری آپریشن کرنا ہے ،فلورآف دی ہاوس اور میڈیا پر وزیر اعلیٰ کے پی نے جھوٹ بولا۔

 

Exit mobile version