Site icon Daily Pakistan

پی ٹی وی ایمپلائز اینڈ ورکرز پھول یونین کے وفد کی وفاقی سیکرٹری اظلاعات سے ملاقات

پی ٹی وی ایمپلائز اینڈ ورکرز پھول یونین کے وفد کی وفاقی سیکرٹری اظلاعات سے ملاقات

پی ٹی وی ایمپلائز اینڈ ورکرز پھول یونین کے وفد کی وفاقی سیکرٹری اظلاعات سے ملاقات

وفاقی سیکرٹری اظلاعات و نشریات محترمہ شاہیرہ شاہد ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی وی قومی مفادات کا نگہبان اور ترجمان ہے اسکی ذمہ داریاں دیگر چینلز سے ہٹ کر ہیں اسلیئے اسکے ملازمیں کو دیگر نجی چینلز سے ہٹ کر اور جدا گانہ انداز میں کام کرنا پڑتا ہے یہ بات انھوں نے پی ٹی وی ایمپلائز اینڈ ورکرز پھول یونین کے سیکرٹری جنرل چوہدری نوید احمد اور دیگر یونین عہدے داران کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی جو ایک وفد کی شکل میں انھیں گریڈ 22 میں ترقی پانے پر مبارکباد دینے کے لیے انکے آفس میں گئے اس موقع پر یونین عہدے داران نے وفاقی سیکرٹری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی قابل اور فرض شناس خاتون آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ ملازمین پرور شخصیت کی مالک ہیں، مبارکباد کے علاوہ سیکرٹری صاحبہ کے ساتھ پی ٹی وی کی موجودہ صورتحال اور ملازمین کے مسائل پر بھی گفتگو ہوئی چوہدری نوید احمد کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ جس طرح میڈم ماضی میں پی ٹی وی کی بہتری کے لیے کوشاں رہی ہیں آئندہ بھی پی ٹی وی کی مزید ترقی، بہتری اور کامیابی کے لیے کوشاں رہیں گی

Exit mobile version