Site icon Daily Pakistan

پی پی کا وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار

پی پی کا وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار

پی پی کا وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار

پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کے رہنماں کو دیے گئے افطار ڈنر سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اس اعلامیہ میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی وفد نے وزیراعظم کی قیادت میں حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پیپلز پارٹی وفد نے معاشی استحکام پر وزیراعظم اور انکی ٹیم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ پی پی وفد نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملکی ترقی اور عوام کی زندگی بہتر بنانے میں حکومت سے تعاون کرے گی۔اعلامیہ کے مطابق پیپلز پارٹی نے حکومتی امور میں اتحادیوں سے مشاورت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا جبکہ پیپلز پارٹی وفد نے ملکی معیشت کی ترقی کیلئے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

Exit mobile version