Site icon Daily Pakistan

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر انتخابی مہم کے لیے گلگت بلتستان پہنچ گئے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر انتخابی مہم کے لیے گلگت بلتستان پہنچ گئے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر انتخابی مہم کے لیے گلگت بلتستان پہنچ گئے

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان انتخابی مہم کے لیے اسکردو پہنچ گئے، جہاں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان میں مختلف انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، جہاں وہ آج اسکردو اور بعدازاں دیگر علاقوں کا دورہ کریں گے۔اس حوالے سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس وقت میں اسکردو گلگت بلتستان الیکشن مہم کے لیے پہنچ گیا ہوں۔ یہ انتخاب محض اقتدار کے حصول کی جدوجہد نہیں بلکہ گلگت بلتستان میں جمہوریت کے تعین کا فیصلہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم خان صاحب کا پیغام ہر شہر، قصبے اور گاؤں تک پہنچا رہے ہیں ۔ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے شہریوں سے رابطہ کررہے ہیں ۔ معاشی ترقی، اچھی حکمرانی اور سماجی انصاف کے لیے اپنے پروگرام پیش کر رہے ہیں۔

Exit mobile version