بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29°C
Tuesday, 25 August 2026 | پاکستان: 13 ر بیع الاول 1448

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل سے متعلق وزارتِ قانون کا ایک اور نوٹیفکیشن جاری

Wednesday, 29 November, 2023

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل سے متعلق وزارتِ قانون نے ایک اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں اہم پیش رفت پر وزارتِ قانون و انصاف نے جیل ٹرائل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیسز کی سماعت کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کی سیکیورٹی رپورٹ کی روشنی میں سائفر کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *