Site icon Daily Pakistan

چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر پر حملہ، لائیو سماعت چھوڑ کر گھر روانہ ہوگئے

چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر پر حملہ، لائیو سماعت چھوڑ کر گھر روانہ ہوگئے

چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر پر حملہ، لائیو سماعت چھوڑ کر گھر روانہ ہوگئے

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر پر حملہ ہوا ہے جس میں بیٹے پر تشدد کیا گیا، اطلاع ملنے پر بیرسٹر گوہر چیف جسٹس کی لائیو سماعت چھوڑ کر گھر روانہ ہوگئے۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کی۔دوران سماعت اطلاع ملنے پر بیرسٹر گوہر علی خان نے روسٹرم پر آکر کہا کہ جناب چیف جسٹس صاحب میرے گھر میں حملہ ہوا ہے، فیملی پر تشدد کیا گیا جس کے لیے 4ڈالے آئے تھے، کمپیوٹر اور دستاویزات لے کر چلے گئے، میرے بھتیجے کو مارا، بیٹے کو مارا، ابھی میرے پاس خبر آئی ہے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مشکل وقت ہے آپ چلے جائیں، چیف جسٹس پاکستان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہا کہ جو ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ میں ابھی جاکر دیکھتا ہوں۔

Exit mobile version