Site icon Daily Pakistan

چین کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

چین کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

چین کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

چین نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین دہشت گردی کی ہر قسم کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ، یکجہتی، سماجی استحکام برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون مضبوط بنانے کے لیے چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان کے ساتھ مل کر خطے کو پرامن، محفوظ اور مستحکم بنانے کے لیے تیار ہیں۔

Exit mobile version