Site icon Daily Pakistan

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا وزرا کے غیر حاضر رہنے پر وزیر اعظم کو خط

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا وزرا کے غیر حاضر رہنے پر وزیر اعظم کو خط

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا وزرا کے غیر حاضر رہنے پر وزیر اعظم کو خط

ایوان سے وزرا کے غیر حاضر رہنے کے مسئلے پر،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری کو خط لکھ دیا ۔خط کے متن میں غلام مصطفی شاہ نے لکھا کہ ایوان سے وقفہ سوالات کے دوران وزرا کی غیر حاضری کو تشویش ناک مسئلہ آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں،خط میں 20 مارچ کو وزارت توانائی اور مواصلات کے وزرا اور پارلیمانی سیکرٹریز کے غائب رہنے کا حوالہ بھی دیا۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ وزرا اور پارلیمانی سیکریٹریز کا ایوان سے غائب رہنا پارلیمانی روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے، وزرا کی غیر حاضری سے اہم نوعیت کے عوامی مسائل پر بات نہ ہو سکی، وزرا کی غیر موجودگی کا معاملہ فوری حل طلب ہے۔سید غلام مصطفی شاہ نے خط میں مزید کہا کہ قومی وسائل کے استعمال کے باوجود وزرا کی عدم دلچسپی سے ایوان کی کارروائی کا مقصد پورا نہیں ہو سکتا، آئین کے تحت اراکین کے سوالات کے جواب دینا کابینہ کی مجموعی ذمہ داری ہے، وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ مسئلے کو فوری حل کیا جائے۔

Exit mobile version