Site icon Daily Pakistan

ڈیرہ غازی خان کی عدالت کو وفاقی وزیر داخلہ مطلوب

فوج میں یہ بات کہی جارہی ہےکہ وہ غیر جانبدار رہیں: رانا ثنااللہ

ڈیرہ غازی خان کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو طلب کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ، سیکریٹری داخلہ اور چیئرمین نادرا کو چار اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔
عدالت نے تھانہ گدائی کے زیر سماعت مقدمے کے نامزد ملزم محسن مختیار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا اطلاعات کے مطابق فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے اور عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر عدالت نے وفاقی وزیر کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

Exit mobile version