بلوچستان کے ضلع گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے پر علاقہ بسول کے قریب ڈیزل سے بھراٹرک اُلٹ گیا۔ٹرک میں آگ لگنے سے تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کی آمد ورفت معطل ہوگئی ۔جاں بحق افراد کی لاشوں کو جلے ہوئے ٹریک سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔