Site icon Daily Pakistan

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی پریس کانفرنس کے اہم نکات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں:ترجمان پاک فوج

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں:ترجمان پاک فوج

دہشتگردی میں اضافے کی بڑی وجہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

افغانستان اپنی سرزمین Non State Actors کی آماجگاہ نہ بنائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

شواہد موجود ہیں کہ افغانستان کو پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے بھارت آپریشنل بیس کے طور پر استعمال کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ہم افغانستان کو کہہ چکے ہیں کہ اپنی سرزمین کو دہشتگردی کیلئے استعمال نہ کرے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان کا مؤقف واضح ہے، ہم برادر اسلامی ملک کے طور پر امن، استحکام اور باہمی احترام کے خواہاں ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

افغانستان میں غیر ریاستی عناصر کی موجودگی بین الاقوامی خطرہ بن چکی ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

افغانستان میں موجود غیر ریاستی عناصر کا مذہب، نسل یا روایت سے کوئی تعلق نہیں ان کا مقصد صرف تشدد اور انتشار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

افغانستان میں موجود امریکی اسلحہ صرف پاکستان نہیں بلکہ تمام خطے کے لئے خطرہ ہے یہ اسلحہ کہیں بھی استعمال ہو سکتا ہے ۔ ڈی جی آئ ایس پی آر

یہ بات واضح ہونی چاہئے کہ پاکستانی عوام کی سکیورٹی کسی دوسرے ملک بالخصوص افغانستان کو رہن نہیں کی جاسکتی، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستانی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ، بمثل بنیان المرصوص دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی،انشاء اللہ ، ڈی جی آئی ایس پی آر

ہمارے شہداء کا خون کسی صورت بھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے شہداء کی قربانیوں کو پوری قوم عقیدت کی نظر سے دیکھتی ہے اور انہیں سلام پیش کرتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

خیبر پختونخوا میں گورننس اور عوامی فلاح و بہبود کو جان بوجھ کر کمزور کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی وجہ ایک گمراہ کُن بیانیہ ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

رواں سال انسداد دہشتگردی عدالت خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے کسی مجرم کو سزا نہیں دی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

خیبرپختونخوا میں گورننس کے فقدان کا خمیازہ ہمارے جوان اپنے خون سے ادا کر رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

اگر ملک میں تخریب کاری کو ختم کرنا ہے تو جرائم کے گٹھ جوڑ کو ختم کرنا ہوگا، ، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان کی علاقائی خود مختاری کیلئے جو بھی کرنا پڑا کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگرد اور ان کے سہولت کار چاہے وہ کوئی بھی ہوں یا کسی بھی عہدے پر فائز ہوں ان کیلئے زمین تنگ کردی جائے گی، اب STATUS QUO نہیں چلے گا ، ڈی جی آئی ایس پی آر

خوارجیوں کے سہولت کاروں کیلئے پاک فوج کی جانب سے تین آپشنز موجود ہیں :
اول ، وہ خود خوارجیوں کو ریاست کے حوالے کردیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

دوئم، دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں میں ریاست کے ساتھ مل کر اس ناسور کو منطقی انجام تک پہنچائیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

سوئم، اگر دونوں کام نہیں کرنے تو پھر خوارجیوں کے سہولت کار ہوتے ہوئے ریاست کے بھرپور ایکشن کیلئے تیار ہو جائیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

کیا بھارت کے ساتھ بیٹھ کر پاکستان کیخلاف سازش کرنے والوں سے بات چیت کا فیصلہ درست ہے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

ہر مسئلے کا حل بات چیت نہیں ، مذاکرات ہی حل ہوتے تو جنگیں کبھی نہ ہوتی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر

بچوں اور خواتین کو ڈھال بنا کر یہی دہشتگرد قبائلی روایا ت کو پامال کر رہے ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر

لندن کی عدالت نے جھوٹے الزامات پر فیصلہ دیا، ہمیں اپنے عدالتی نظام کو مضبوط کرنا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

نو مئی افواج پاکستا ن نہیں قوم کا مقدمہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

Exit mobile version