Site icon Daily Pakistan

کراچی، دوران ڈکیتی مزاحمت پر پولیس افسر سمیت3 افراد زخمی

فیصل آباد؛ کوچ اور مزدہ ڈالے میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

راولپنڈی؛ بگا شیخاں میں دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد قتل

کراچی: شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران عوام کے ساتھ ساتھ پولیس بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئی ، نیوٹاؤن اور سرجانی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر پولیس افسر سمیت 3 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے نیوٹاؤن تھانے کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 55 سالہ سب انسپکٹر سید طاہر شاہ کو ٹانگ پر گولی مار کر زخمی کر دیا جنہیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔دریں اثنا ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے سرجانی ٹاؤن بھینس کالونی موڑ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 28 سالہ عامر علی کو زخمی کردیا۔علاوہ ازیں سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی عباس گوٹھ کے قریب بھی 35 سالہ عمران نامی شخص ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔

Exit mobile version